Tuesday , January 23 2018
Home / Top Stories / مدرسوں میں ہندوبچے اور آر ایس ایس کالج میں مسلم بچے زیر تعلیم

مدرسوں میں ہندوبچے اور آر ایس ایس کالج میں مسلم بچے زیر تعلیم

رامپور ( یو پی ) 18جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) دیرینہشکوک اور بدگمانیوں کو عملاً غلط ثابتکرتے ہوئے 11ہندو بچوں نے اترپردیش کے رامپور میں واقع دینی مدرسہ میں داخلہ لیا جبکہ 140 سے زائد مسلم بچے آر ایس ایس کی طرف سے چلائے جانے والے اسکولوں میں شریک ہوئے ہیں ۔ مدرسہ جمعیت الانصار کے پرنسپال کے مطابق اردو زبان اور اردو ادب سے اولیائے طلبہ کی دلچس

رامپور ( یو پی ) 18جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) دیرینہشکوک اور بدگمانیوں کو عملاً غلط ثابتکرتے ہوئے 11ہندو بچوں نے اترپردیش کے رامپور میں واقع دینی مدرسہ میں داخلہ لیا جبکہ 140 سے زائد مسلم بچے آر ایس ایس کی طرف سے چلائے جانے والے اسکولوں میں شریک ہوئے ہیں ۔ مدرسہ جمعیت الانصار کے پرنسپال کے مطابق اردو زبان اور اردو ادب سے اولیائے طلبہ کی دلچسپی اور محبت نے انہیں اپنے بچوں کو اس مدرسہ میں شریک کرنے کی تحریک و ترغیب دی ہے ۔ مدرسہ کے پرنسپال خالد انصاری نے کہا کہ ہندو طلبہ اور ان کے والدین ذات پات اور مذہبی امتیاز سے بالاتر ہوکر ’’اردو سے محبت‘‘ کرتے ہیں ۔ مرزا غالب ‘ فراق گورکھپوری ‘ جگر مرادآبادی اور دوسروں کو پسند کرتے ہیں ۔ علاوہ ازیں ان کے خاندان چاہتے ہیں کہ بچے روایتی آداب اور اطوار سیکھیں ۔ اکثر مدرسے ایک طویل عرصہ سے روایتی اسلامی تعلیمات سے وابستہ رہے لیکن اب کئی مدرسے اصل تعلیمی دھارے سے وابستہ ہوئے ہیں اور اپنے نصاب میں اصل دھارے کے مضامین بھی پڑھا رہے ہیں ۔ خالد انصاری نے کہا کہ 11ہندو بچے اس مدرسہ میں شریک ہوئے ہیں جو دیگر مضامین سیکھنے کے علاوہ خصوصی دلچسپی کے ساتھ اردو زبان بھی پڑھ رہے ہیں ۔

دونوں طبقات کے طلبہ مشترکہ طورپر صبح کے دعاؤں میں حصہ لیتے ہیں ۔ اس دوران اپنے ہندو توا نظریہ کیلئے مشہور و معروف دائیں بازو کی تنظیم آر ایس ایس کی طرف سے چلائے جانے والے کالج میں 140سے زائد مسلم بچوں نے سرسوتی ودیا مندر انٹرکالج میں داخلہ لیاہے ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ سوریہ نمسکار اور وندے ماترم ترانہ کے ساتھ صبح کا آغاز ہوتا ہے‘ اس کے علاوہ وید کے اشلوکوں کا پاٹھ کیا جاتا ہے ‘‘ ۔ جیتندر سنگھ نے کہا کہ کالج کے تمام طلبقہ ایک ساتھ دوپہر کا کھانا کھاتے ہیں ۔ مسلم طلبہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس کالج سے کامیاب ایک طالب علم دانش مصطفے کو سعودی عرب میں انجنیئرنگ کی ملازمت حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کالج سے کامیاب ہونے والے سینکڑوں مسلم طلبہ کو ملک کے مختلف حصوں میں بہت اچھی ملازمتیں حاصل ہوئی ہیں ۔ واضح رہے کہ آر ایس ایس اسکول سے فارغ التحصیل ایک مسلم نوجوان نے سیول سروسیس امتحان میں بھی کامیابی حاصل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT