Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / مدرسوں کو گرانٹس دینے سنٹرل بورڈ تشکیل دیا جائے، سنجے سنگھ کا مطالبہ

مدرسوں کو گرانٹس دینے سنٹرل بورڈ تشکیل دیا جائے، سنجے سنگھ کا مطالبہ

نئی دہلی ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں ایک کانگریس رکن نے آج سنٹرل مدرسہ بورڈ کی تشکیل کا مطالبہ کیا تاکہ اترپردیش اور ملک کے دیگر حصوں میں ان تعلیمی اداروں کو عطائے فراہم کئے جائیں۔ وقفہ صفر کے دوران سنجے سنگھ نے یہ مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ یو پی میں کئی ہزار مدرسے ہیں، صرف چند سو کو حکومتی گرانٹس حاصل ہوتے ہیں۔ اس طرح کی صورتحال کو مسلم برادری کیلئے منصفانہ نہیں کہا جاسکتا، نیز یہ کہ گرانٹس دینے کیلئے حکومت کو سنٹرل مدرسہ بورڈ تشکیل دینا چاہئے۔ انھوں نے مدرسوں میں کام کرنے والوں کی نوکریوں اور تنخواہوں کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ کمپیوٹرس سے متعلق ایجوکیشن بھی وہاں ہونی چاہئے۔ کئی کانگریسی ارکان بھی اس مطالبے میں شامل ہوئے۔

 

سینئر شہریوں کے ٹرین ٹکٹوں کیلئے آدھا لازمی نہیں
نئی دہلی ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آدھار کو سینئر شہریوں کیلئے ٹرین ٹکٹوں میں رعایتوں سے استفادہ کیلئے لازمی قرار نہیں دیا گیا ہے لیکن ریلوے نے سینئر شہریوں کے اعداد و شمار کا ڈاٹا بنانے کا عمل شروع کیا ہے، لوک سبھا کو آج یہ بات بتائی گئی۔ وزیر ریلوے سریش پربھو نے واضح کردیا کہ آدھار نمبر کو سینئر شہریوں کیلئے ٹرین ٹکٹوں میں رعایتوں سے استفادہ کیلئے ضروری قرار نہیں دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT