Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مدرسہ انوار مصطفے للبنات کا افتتاح

مدرسہ انوار مصطفے للبنات کا افتتاح

محبوب نگر ۔ 12 ۔ نومبر ( ذریعہ فیاکس ) حافظ و قاری سید صابر قادری خطیب مسجد صوفیہ و ناظم مدرسہ انوار مصطفے للبنات کا مومن پورہ مستقر محبوب نگر میں بتاریخ 13 نومبر بروز جمعہ دوپہر 3 بجے بدست شاہ مفتی سید صغیر احمد قادری نقشبندی نائب شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ و خطیب جامع مسجد محبوب نگر افتتاح عمل میں آئیگا ۔ بعدازاں خصوصی خطاب ہوگا ، جس کی سرپرستی شاہ شیخ محی الدین قادری چشتی مرزائی قلندری نائب قاضی محبوب نگر کریں گے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے حافظ و قاری محمد اسمعیل قادری چشتی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ ، حافظ و قاری محمد الیاس نشبندی امام و خطیب مکہ مسجد ، حافظ و قاری زبیر بن حسن قادری طاہری امام و خطیب مسجد ریاض الجنۃ مومن پورہ ، حافظ محمد نصیرالدین نقشبندی امام و خطیب مسجد رائس احمد نگر ، حافظ محمد عظیم الدین نقشبندی امام مسجد صوفیہ حبیب نگر کے علاوہ سماجی ، ملی دانشوران شرکت کریں گے ۔ سید امتیام ، شیخ محمد ربانی ، انصاری بن احمد نے تمام حضرت سے معہ دوست احباب شرکت کی خواہش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT