Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مدرسہ جیلانیہ شمس العلوم میدک میں داخلے

مدرسہ جیلانیہ شمس العلوم میدک میں داخلے

میدک ۔ 11 اگست ۔ ( فیکس ) مولانا شیخ خواجہ محی الدین قادری صدر مجلس انتظامی کی اطلاع کے بموجب مدرسہ جیلانیہ شمس العلوم جیلانی گڈہ میدک میں سالانہ تعطیلات کے بعد جدید تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے ۔ جہاں شعبہ حفظ و شعبہ ناظرہ میں داخلے جاری ہیں۔ غریب نادار و یتیم طلبہ کیلئے مفت تعلیم ، درسی کتب ، یونیفارم قیام و طعام کے ساتھ داخلہ کا نظم ہ

میدک ۔ 11 اگست ۔ ( فیکس ) مولانا شیخ خواجہ محی الدین قادری صدر مجلس انتظامی کی اطلاع کے بموجب مدرسہ جیلانیہ شمس العلوم جیلانی گڈہ میدک میں سالانہ تعطیلات کے بعد جدید تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے ۔ جہاں شعبہ حفظ و شعبہ ناظرہ میں داخلے جاری ہیں۔ غریب نادار و یتیم طلبہ کیلئے مفت تعلیم ، درسی کتب ، یونیفارم قیام و طعام کے ساتھ داخلہ کا نظم ہے ۔ دارالاقامہ میں داخلہ کیلئے بچہ کی عمر 8 سال ہونا لازمی ہے ۔ اقامتی اور غیراقامتی داخلے جاری ہے اور 15 سال سے کم عمر کی لڑکیوں کیلئے صرف اور صرف غیراقامتی داخلہ کا نظم ہے۔ اوقات داخلہ صبح 9 بجے تا 3 بجے دن ہوں گے ۔ اپنے بچوں کی بہترین دینی تعلیم و تربیت کے خواہشمند حضرات راست یا فون 9676470343, 9989009123 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT