Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مدرسہ ضیاء العلوم ہنمکنڈہ کا آج جلسہ دستار بندی

مدرسہ ضیاء العلوم ہنمکنڈہ کا آج جلسہ دستار بندی

ہنمکنڈہ۔/22مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدرسہ عربیہ ضیاء العلوم باسط نگر صوبیداری ہنمکنڈہ کا جلسہ دستار بندی ہفتہ 23مئی کو بعد مغرب احاطہ مدرسہ ہذا میں بصدارت محمد یوسف ( مالک پرفیکٹ ٹیانرس ) منعقد ہوگا۔ مولانا مفتی سید صادق محی الدین، مولانا محمد حسام الدین عامل ( جعفر پاشاہ ) امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ و اے پی، مولانا سید خواجہ غوث محی ا

ہنمکنڈہ۔/22مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدرسہ عربیہ ضیاء العلوم باسط نگر صوبیداری ہنمکنڈہ کا جلسہ دستار بندی ہفتہ 23مئی کو بعد مغرب احاطہ مدرسہ ہذا میں بصدارت محمد یوسف ( مالک پرفیکٹ ٹیانرس ) منعقد ہوگا۔ مولانا مفتی سید صادق محی الدین، مولانا محمد حسام الدین عامل ( جعفر پاشاہ ) امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ و اے پی، مولانا سید خواجہ غوث محی الدین صدر مدرس نعمانیہ ہائی اسکول رائے پورہ ہنمکنڈہ ، مولانا محمد فصیح الدین قاسمی ناظم مدرسہ سراج العلوم شمون پیٹ ورنگل کے ہاتھوں مدرسہ ضیاء العلوم باسط نگر صوبیداری کے حفاظ طلبہ شیخ منہاج الدین،محمد مقدس، محمد وسیم اکرم، محمد اسامہ کی دستار بندی عمل میں لائی جائے گی۔ اس جلسہ میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صدر شانتی سنگھم، محمد لیاقت علی خان موظف ایڈیشنل ایس پی ، محمد خلیل الرحمن مستاجر برگ آبنوس، جناب شاہد مسعود ایڈیشنل کمشنر گریٹر میونسپل کارپوریشن ورنگل، محمد سلیم انچارج سرکرواسکھشا ابھیان ورنگل، ڈاکٹر عزیز احمد عرسی و دیگرشرکت کریں گے۔ انتظامیہ مدرسہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT