مدرسہ معاذ بن جبل کا (2018) کا کیلنڈر منظر عام پر

بودھن۔/23نومبر، ( ای میل ) کیلنڈر سال بھر کام آنے والی چیز ہے، ہر دن کیلنڈر کی ضرورت پڑتی ہے، مکان اور دکان میں بھی کیلنڈر کا ہونا ضروری ہے۔ کیلنڈر اگر اسلامی تاریخ کا بھی حامل ہو تو اس کی اہمیت کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ مدرسہ معاذ بن جبل بودھن کے 2018 کے کیلنڈرکا رسم اجراء کرتے ہوئے مولانا محمد عبدالحمید السائح قاسمی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ابتدائی اوقات نماز پنجگانہ بھی خاص طور پر تحریر کئے جاتے ہیں۔ اس سال کیلنڈر میں سحر و افطار کا نظام الاوقات بھی شامل کرلیاگیا ہے۔ اماوس و پونم کے اوقات، بزرگان دین کے ملفوظآت اور علماء و اکابرین کے اقوال بھی کیلنڈر کی زینت ہیں۔ کیلنڈر کا ہدیہ صرف 25 ( پچیس ) روپئے ہے۔ کیلنڈر کے سرم اجرائی کے موقع پر ذمہ داران مدرسہ اور معاونین مدرسہ موجود تھے۔ جس میں مسرز جنید بھائی ایڈوکیٹ، سمیع بھائی کویت، سید ذاکر، سید ضمیر، اعجاز خان کونسلر، آصف کونسلر، نظام پٹیل، مفتی جابر اشاعتی، فہیم بھائی رائیل گفٹ سنٹر، کلیم بھائی ٹی وی رپورٹر، عرفان بھائی ٹی وی رپورٹر، عبداللہ بھائی سہارا اخبار رپورٹر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT