Tuesday , October 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / مدرسہ پریمیر کرکٹ لیگ کا شاندار آغاز

مدرسہ پریمیر کرکٹ لیگ کا شاندار آغاز

حیدرآباد ۔ /8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد کے تاریخی قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں آج اس وقت دلچسپ نظارے دیکھنے کو ملے جب شہر کے مختلف عربی مدارس سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت کرکٹرس ’’مدرسہ پریمیر کرکٹ لیگ‘‘ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے تھے ۔ سعید ہارون کے بموجب اس ٹورنمنٹ میں 32 مدارس کے ٹیمیں شرکت کررہی ہیں اور یہ ٹورنمنٹ ناک آؤٹ طرز پر منعقد کیا جارہا ہے جس کا آج شاندار طریقے سے آغاز ہوا ۔ یہ اختراعی ٹورنمنٹ مدارس میں زیرتعلیم طلباء کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں وہ اپنی کرکٹ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتے ہیں ۔

آسٹریلیا9-1 گول سے فاتح
میلبورن ۔8نومبر(سیاست ڈاٹ کام) میلبورن میں جاری چار ملکی ہاکی ٹورنمنٹ کے میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف 1-9 گولز سے بڑی شکست ہو ئی۔ پاکستانی ہاکی ٹیم کی ناقص مظاہروں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ چار ملکی ہاکی ٹورنمنٹ میں پاکستان کی کارکردگی کا پول پہلے ہی میچ میں کھل گئی۔میزبان ٹیم نے مقابلے میں حریف ٹیم کو کوئی موقع نہیںدیا۔ آسٹریلیا نے وقفے وقفے سے نو گولز کیے ۔ پاکستان بھرپور کوشش کے بعد صرف ایک ہی گول کر سکی۔پاکستان کل اپنا دوسرا میچ جاپان کیخلاف کھیلے گا۔

 

 

TOPPOPULARRECENT