Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مدرسہ گلشن حلیمہ سعدیہ عادل آباد کا جلسہ

مدرسہ گلشن حلیمہ سعدیہ عادل آباد کا جلسہ

عادل آباد 20 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر عادل آباد کے محلہ ٹائی گوڑہ میں واقع مدرسہ گلشن حلیمہ سعدیہ کا چوتھا سالانہ جلسہ 22 جون بروز اتوار بعد نماز عشاء ریلوے میدان نزد نگینہ مسجد ٹائی گوڑہ مفتی عبدالواجد مظاہری مہتمم مدرسہ روضۃ المومنات ضلع لاتور مہاراشٹرا کی صدارت میں منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں مہمان خصوصی مولانا محمد اکبرال

عادل آباد 20 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر عادل آباد کے محلہ ٹائی گوڑہ میں واقع مدرسہ گلشن حلیمہ سعدیہ کا چوتھا سالانہ جلسہ 22 جون بروز اتوار بعد نماز عشاء ریلوے میدان نزد نگینہ مسجد ٹائی گوڑہ مفتی عبدالواجد مظاہری مہتمم مدرسہ روضۃ المومنات ضلع لاتور مہاراشٹرا کی صدارت میں منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں مہمان خصوصی مولانا محمد اکبرالدین حسامی ناظم دارالعلوم عنبریہ رہے گاؤں امام و خطیب مسجد گلزار شریف مسعود نگر عادل آباد ہوں گے۔ مولانا عبداللطیف قاسمی مہتمم مدرسہ عمر بن خطاب مدکھیڑ جنکشن ضلع ناندیڑ مہاراشٹرا نظامت انجام دیں گے۔ بعد نماز عشاء مدرسہ کی طالبات کا تعلیمی مظاہرہ اور علماء کرام کے خطابات ہوں گے۔ بارش کی صورت میں ریلوے میدان میں منعقدہ جلسہ نگینہ مسجد ٹائی گوڑہ میں منعقد کیا جائے گا۔ 22 جون بروز اتوار بعد نماز ظہر مدرسہ گلشن حلیمہ سعدیہ میں خواتین کا اجتماع ہوگا۔ جس میں علماء کرام مخاطب کریں گے۔ خادمین مدرسہ و جمیع اراکین گلشن حلیمہ سعدیہ نے تمام دوست احباب سے شرکت کی خواہش کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے مولانا وزیر خان قاسمی ناظم مدرسہ ہذا سے فون نمبر 9502919559 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT