Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / مدر ٹریسا کو سنیٹ کا درجہ عطا کرنے کی تقریب

مدر ٹریسا کو سنیٹ کا درجہ عطا کرنے کی تقریب

کولکتہ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وٹیکن سٹی میں کل رومن کیتھولک چرچ کے پوپ فرانکس کی جانب سے کل مدر ٹریسا کو سنیٹ کا مرتبہ اور مقام دینے کا اعلان کیا جائے گا۔ اس تقریب میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔ ہندوستان سے 12 رکنی مرکزی وفد زیرقیادت وزیر خارجہ سشما سوراج، دو ریاستوں دہلی اور مغربی بنگال کے وفود زیرقیادت چیف منسٹر اروند کجریوال اور ممتا بنرجی شریک ہوگا۔ اس موقع پر کولکتہ میں بھی مشنری آف چیاریٹی کے زیراہتمام ایک شاندار تقریب ہوگی۔ واضح رہے کہ ماہ مارچ میں پوپ فرانکس نے یہ اعلان کیا تھا کہ مدر ٹریسا جنھوں نے کولکتہ کی گلی کوچوں میں تقریباً 45 سال تک غریبوں اور مریضوں کی خدمات کی تھیں۔ ان کی موت کے بعد 2 کرشمے رونما ہونے پر سنیٹ ہوڈ کا درجہ عطا کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT