Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مدن پلی بلدیہ میں 373 پرچہ نامزدگیاں داخل

مدن پلی بلدیہ میں 373 پرچہ نامزدگیاں داخل

مدن پلی 15 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مدن پلی بلدیہ میں آخری دن کثیر تعداد مںی نامزدگیاں داخل کی گئیں جملہ 35 وارڈوں کیلئے 373 افراد نے اپنے پرچہ نامزدگی داحل کئے جن میں وائی ایس آر سی پی کی جانب سے 115 تلگودیشم کی جانب سے 115 آزاد امیدوار کی حیثیت سے 103 افراد کی جانب سے 12 بی ایس پی اور کمیونسٹ پارٹیوں کی جانب سے 4 پرچہ داخل کئے گئے ۔ تعجب کی بات

مدن پلی 15 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مدن پلی بلدیہ میں آخری دن کثیر تعداد مںی نامزدگیاں داخل کی گئیں جملہ 35 وارڈوں کیلئے 373 افراد نے اپنے پرچہ نامزدگی داحل کئے جن میں وائی ایس آر سی پی کی جانب سے 115 تلگودیشم کی جانب سے 115 آزاد امیدوار کی حیثیت سے 103 افراد کی جانب سے 12 بی ایس پی اور کمیونسٹ پارٹیوں کی جانب سے 4 پرچہ داخل کئے گئے ۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے صرف ایک ہی وارڈ کیلئے پرچہ نامزدگی داخل ہوئے جبکہ پہلی مرتبہ ایم آئی ایم نے دو وارڈوں میں اپنے افراد کو موقع دیا ۔ مدن پلی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ 1978 میں اندرا گاندھی نے مدن پلی کا دورہ کیا جبکہ انتخابات ہوئے تھے اور اندرا گاندھی نے کانگریس پارٹی کیلئے نشان کی درخواست کی اور ہاتھ کے نشان کا اعلان مدن پلی کے جلسہ عام میں کیا تھا۔ اس کے باوجود آج اسی کانگریس پارٹی کیلئے امیدواروں کی کمی ہوگئی ہیں۔ کانگریس پارٹی سے لوگ کوسوں دور بھاگ رہے ہیں۔ ایک اور بات یہ ہے کہ 1961 میں دمن پلی کو میونسپلٹی کا درجہ حاصل ہوا۔ اس وقت سے ہر بار ہوئے انتخابات میں کانگریس ہی کے امیدور صدر نشین چیر مین کے عہدہ پر فائز رہے۔

اس لئے مدن پلی شہر کو کانگریس کے امیدوار ہی چیر پرسن کے عہدہ پر فائز رہے ہیں۔ اتنی مقبولیت کے باوجود آج کانگریس کیلئے امیدوار تک نہ ہونا کانگریس کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ مدن پلی کے رکن اسمبلی شاہ جہاں باشاہ ریاست کے تقسیم کے بعد سے کانگریس سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں اور کسی دوسری پارٹی میں بھی شمولیت اختیار نہیں کئے ۔ اس لئے کانگریس کے امیدواروں کا انتخاب بھی نہیں ہوا۔ سابق چیر مین بلدیہ مجیب حسین اور نریش کمار ریڈی جو کرن کمار ریڈی کی نئی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں وہ بھی آزاد امیدواروں کا پیانل بناکر اپنی شناخت بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT