Wednesday , December 19 2018

مدن پلی میں حضرت سیدانی بی ماں کا عرس شریف

مدن پلی 9 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر مدن پلی میں آستانہ حضرت قادر اولیاء مدنی میں حضرت سیدانی بی ماں 383 واں عرس شریف منایا جارہا ہے ۔11 مارچ کو صندل بعد نماز مغرب متولی مکاندار سید ہاشم صاحب کے مکان سے نکل کر برا مکان استانہ حضرت قاد شاہ اولیاء پہنچے گا اور حضرت خواجہ سید شاہ بابا یوسف اللہ محمد محمد الحسینی القادری سہروردھی کے ہاتھو

مدن پلی 9 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر مدن پلی میں آستانہ حضرت قادر اولیاء مدنی میں حضرت سیدانی بی ماں 383 واں عرس شریف منایا جارہا ہے ۔11 مارچ کو صندل بعد نماز مغرب متولی مکاندار سید ہاشم صاحب کے مکان سے نکل کر برا مکان استانہ حضرت قاد شاہ اولیاء پہنچے گا اور حضرت خواجہ سید شاہ بابا یوسف اللہ محمد محمد الحسینی القادری سہروردھی کے ہاتھوں صندل چڑھایا جائے گا۔ 12 مارچ جمعرات غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ ہوگا جس میں حکومت آندھرا پردیش کے اڑیسہ ٹو انفارمیشن کمشنر شیخ امتیاز احدم رکن پارلیمان رکن اسمبلی بلدیہ صدر نشین مدن پلی ٹاون بینک کے صدر مہمان خصوصی ہوں گے ۔ مشاعرہ کی صدارت سنٹرل یونیورسٹی حیدرآباد کے پروفیسر منظر شہمیری کریں گے اور نظامت کے فرائض کرناٹک کے شفیق عابدی انجام دیں گے ۔ جناب محمد خان مشاعرہ کے کنوینر کے بموجب شمالی و جنوبی ہندوستان کے مشہور شعراء اکرام اس مشاعرہ میں شرکت کر کے پنا نعتیہ کلام پیش کریں گے ۔ 13 مارچ جمعہ محفل قوالی بھی منعقد کی گئی ہے اور مدرسہ نورالانور کے طلباء کی قرآن خوانی ہوگی اور جمعرات اور جمعہ بعد نماز مغرب دعوت طعام کا انتظامات بھی کیاگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT