Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مدن پلی میں ڈاکٹر عبدالکلام کی یوم پیدائش تقریب

مدن پلی میں ڈاکٹر عبدالکلام کی یوم پیدائش تقریب

مدن پلی ۔17اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق صدر جمہوریہ بھارت رتن اے پی جے عبدالکلام کی 84ویں یوم پیدائش کے موقع پر شہر مدن پلی میں پُرجوش انداز میں تقاریب منعقد کی گئی ۔ مدن پلی ویل ویشرز نے سب جیل پہنچ کر قیدیوں اور اسٹاف کو مٹھائی تقسیم کی ۔ سب جیل کے سپرنٹنڈنٹ وینو گوپال ریڈی عبدالکلام کی تصویر کی گلپوشی فرمائی ۔ مہمان خصوصی سرکل انسپکٹر SIVANNA نے کیک کاٹا اور قیدیوں میں تقسیم کیا ۔سابق پروفیسر گوپال ریڈی نے اس موقع پر عبدالکلام کی زندگی اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کی ۔ ویل یشرز کے ارکان نے بھی اس موقع پر عبدالکلام کی خدمات کو یاد کیا اور ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ ایک اور تقریب میں ہیلپنگ مائنڈس نے عطیہ خون کا پروگرام منعقد کیا جس میں کالج کے طلبہ نے خون کا عطیہ دیا ۔ ان تقاریب میں ایریا ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انجنیلو نے کہا کہ عبدالکلام بچپن ہی سے خوددار شخصیت کے مالک تھے اور محنت اور لگن سے پڑھائی کی اور ہندوستان کے عظیم عہدہ پر فائز ہوئے ۔ اسموقع پر گریش ‘ر وی ‘ وینو مادھو ‘ ابوبکر صدیق ‘ محمد علی ‘ لوکیش ‘ ناگراجن ‘ وینکٹیش وغیرہ بھی شریک رہے ۔

TOPPOPULARRECENT