Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / مدورائی میں آئندہ سال انٹرنیشنل کبڈی ٹورنمنٹ کا انعقاد

مدورائی میں آئندہ سال انٹرنیشنل کبڈی ٹورنمنٹ کا انعقاد

مدورائی 23 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مدورائی میں آئندہ سال 24 فبروری سے یکم مارچ سے انٹرنیشنل کبڈی چمپئن شپ کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں میزبان ہندوستان کے بشمول جملہ 20 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ یہ ٹورنمنٹ ٹاملناڈو امیچر کبڈی اسوسی ایشن اور ریاستی اسپورٹس ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کیا جارہا ہے ۔ ٹاملناڈو امیچر کبڈی اسوسی ایشن کے صدر ایس ایم راجہ اور جنرل سکریٹری اے سمیع اللہ نے اخباری نمائندوں کو یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ‘ انگلینڈ ‘ جاپان ‘ آسٹریلیا ‘ چین ‘ پاکستان ‘ ایران کی ٹیمیں اس میں حصہ لیں گی ۔

TOPPOPULARRECENT