مدور بیڑی ورکرس کا احتجاجی دھرنا

مدور منڈل ۔/4مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدورمستقرپر بیڑی ورکرس نے اپنے دیرینہ مطالبات کی تکمیل کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ چوراہے پر احتجاجی دھرنا دیا۔ جہاں خواتین کی بڑی تعداد نے جمع ہوکر ریالی نکالی۔ سی آئی ٹی یو کے زیر اہتمام اس ریالی میں دفتر تحصیلدار کے روبرو احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے نعرے لگائے گئے۔ بیڑی ورکرس کے مطالبات

مدور منڈل ۔/4مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدورمستقرپر بیڑی ورکرس نے اپنے دیرینہ مطالبات کی تکمیل کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ چوراہے پر احتجاجی دھرنا دیا۔ جہاں خواتین کی بڑی تعداد نے جمع ہوکر ریالی نکالی۔ سی آئی ٹی یو کے زیر اہتمام اس ریالی میں دفتر تحصیلدار کے روبرو احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے نعرے لگائے گئے۔ بیڑی ورکرس کے مطالبات میں مکانات کی تعمیر کیلئے مفت اراضی کی فراہمی اور مکانات کی حکومت کی جانب سے تعمیر، خواتین بیڑی ورکرس کو شناختی کارڈز کی اجرائی شامل ہیں۔ احتجاجی بیڑی ورکرس نے مدور تحصیلدار چندر شیکھر راؤ کو اس سلسلہ میں ایک یادداشت پیش کی۔ اس موقع پر ہاجرہ خاتون سی آئی ٹی یو، ہنمنتو اور دیگر سیاسی قائدین موجود تھے۔

چپہ ڈنڈی پولیس اسٹیشن کے تین
ہیڈ کانسٹبل، ایک کانسٹبل معطل
چپہ ڈنڈی۔/4مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چپہ ڈنڈی پولیس اسٹیشن میں اسٹاف کی ناقص کارکردگی ، عوامی شکایات کی یکسوئی میں تساہل اور لاپرواہی کی مسلسل شکایات پر سخت نوٹ لیتے ہوئے اعلیٰ حکام نے اندرون ہفتہ تین ہیڈ کانسٹبلس ، ایک کانسٹبل کو عہدوں سے معطل کردیا۔ ہیڈ کانسٹبل کشٹیا، وینکٹیشور، بھومیا اور ایک کانسٹبل کو خدمات سے معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ قبل ازیں اس اسٹیشن میں ناقص کارکردگی کی شکایات موصول ہوچکی تھیں جبکہ عوامی شکایات کی یکسوئی میں تساہل اور کانسٹبلس کے درمیان مارپیٹ ، جھگڑے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT