Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مدور سرپنچ کیلئے ضمنی الیکشن

مدور سرپنچ کیلئے ضمنی الیکشن

حسن آباد ۔ 21؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدور منڈل کے موضع کنڈاپور کے سرپنچ گرام پنچایت کے عہدے کے لئے 29 جنوری کو ہو رہے ضمنی انتخابات کے لئے آج نامزدگی کا وقت ختم ہونے تک جملہ 6 امیدواروں نے اپنی پرچہ نامزدگی داخل کی ۔ الیکشن آفیسر بی راما کرشنا کے بموجب جنرل زمرے کے تحت محفوظ سرپنچ گرام پنچایت کنڈاپور کی نشست سرپنچ بی کشن نائک کی اچانک موت پر خالی ہوگئی ہے ۔ آج کانگریس کے امیدوار مندا سرینواس کے علاوہ کنکاچاری تروپتی نے اپنے امیدوار کے کاغذات داخل کئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 29 جنوری کو صبح 8 بجے تا 1 بجے پرائمیری اسکول کنڈاپور رائے دہی ہوگی ۔ جس کے فوری بعد رائے شماری و نتیجہ کا اعلان ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT