Saturday , December 15 2018

مدور میں بس اسٹانڈ پر طلبہ کا دھرنا

مدور ۔29 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدور منڈل طلبہ کیلئے بس صحیح وقت پر نہ آنے سے دو گھنٹے تک مدور بس اسٹانڈ پر دھرنا دیا ۔ پی ڈی ایس یو کے زیراہتمام طلباء وطالبات مدور مستقر پر گورنمنٹ جونیئر کالج اور پرائیوٹ جونیئر کالج ‘ گورنمنٹ ہائی اسکول کے طلباء و طالبات ایک جگہ جمع ہوکر ایک بڑی ریالی نکالی ۔ مدور مستقر بس اسٹانڈ پہنچ کر طلبہ ن

مدور ۔29 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدور منڈل طلبہ کیلئے بس صحیح وقت پر نہ آنے سے دو گھنٹے تک مدور بس اسٹانڈ پر دھرنا دیا ۔ پی ڈی ایس یو کے زیراہتمام طلباء وطالبات مدور مستقر پر گورنمنٹ جونیئر کالج اور پرائیوٹ جونیئر کالج ‘ گورنمنٹ ہائی اسکول کے طلباء و طالبات ایک جگہ جمع ہوکر ایک بڑی ریالی نکالی ۔ مدور مستقر بس اسٹانڈ پہنچ کر طلبہ نے بس اسٹانڈ میں آئے ہوئے بسوں کو روکا اور دو گھنٹے تک دھرنا دیا ۔ مدور سے دولت آباد ‘ کوڑنگل جانے والی بس کو بند کرنے کی وجہ سے دھرنا دیا۔ تقریباً 15 روز کاعرصہ ہورہا ہے بس بند کرنے سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ بند کی ہوئی بس کو دوبارہ چلایا جائے کیونکہ اس گاؤں سے روزآنہ کم سے کم 200 طلباء و طالبات مدور کو تعلیم کیلئے آتے ہیں ۔ ان مشکلات کے بارے میں کچھ دن قبل نارائن پیٹ ڈپو منیجر کو شکایت کی ‘ منیجر نے اس وقت بس چلانے کا وعدہ کیا مگر آج تک بس نہیں چلائی گئی ۔ دریں اثناء طلبہ نے راست نارائن پیٹ ڈپو منیجر سے فون کے ذریعہ بات کی ‘ منیجر نے طلبہ سے کہا کہ کل سے بس چلانے کا وعدہ کیا تب طلبہ نے اس وعدہ کے مطابق دھرنا روک دیا ۔ پی ڈی ایس یو کے منڈل سپرنٹنڈنٹ وشنو ‘ انجی ؎ سکوبائی کویتا ‘ سواتی اوردیگر طلباء و طالبات موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT