Tuesday , December 11 2018

مدور میں تہنیتی تقریب، رکن اسمبلی متی ریڈی کا خطاب

مدور 20 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نومنتخبہ رکن اسمبلی جنگاؤں مسٹر متی ریڈی یادگیری ریڈی نے آج مدور منڈل مستقر پر منعقدہ تہنیتی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی جنگاؤں کو ہر لحاظ سے ترقی یافتہ بناکر ریاست بھر میں مثالی حلقہ بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ اُنھوں نے الزام عائد کیاکہ گزشتہ پندرہ سالوں میں سابق رکن اسمبلی پنالہ لکشمیا نے ک

مدور 20 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نومنتخبہ رکن اسمبلی جنگاؤں مسٹر متی ریڈی یادگیری ریڈی نے آج مدور منڈل مستقر پر منعقدہ تہنیتی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی جنگاؤں کو ہر لحاظ سے ترقی یافتہ بناکر ریاست بھر میں مثالی حلقہ بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ اُنھوں نے الزام عائد کیاکہ گزشتہ پندرہ سالوں میں سابق رکن اسمبلی پنالہ لکشمیا نے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے تھے جس کے باعث جنگاؤں حلقہ بالخصوص مدور، چیریال، نرمٹہ اور بجنا پیٹ ترقی کے میدان میں بُری طرح پسماندہ ہوکر رہ گئے تھے۔ مذکورہ منڈلوں میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے لئے اُنھیں شب و روز سخت محنت کرنی پڑے گی۔ رکن اسمبلی جنگاؤں نے اپنے خطاب کے دوران اس بات پر گہرے تاسف کا اظہار کیاکہ پنالہ لکشمیا نے ہمیشہ اپنے حلقہ جنگاؤں کے مسائل کو ساحلی آندھرا والوں کے مفاد پر ترجیح دی تھی۔ مسٹر متی ریڈی یادگیری ریڈی نے اعتراف کیاکہ اُن کی شاندار کامیابی میں مسلمانوں کے ووٹوں کا بڑا دخل ہے۔ مسلم ووٹوں کے باعث ہی وہ اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے ہیں اور مسلمانوں کے مسائل کو جنگی خطوط پر حل کرنے کے لئے ہر وقت دستیاب رہیں گے۔ قبل ازیں جناب محمد شریف الحسن ریاستی ٹی آر ایس سکریٹری نے مدور مستقر پر اُردو میڈیم جونیر کالج قائم کرنے اور قومیائے گئے اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد کی شاخ کے قیام کے لئے سنجیدہ کوشش کرنے کا رکن اسمبلی متی ریڈی یادگیری ریڈی سے پرزور مطالبہ کیا۔ تہنیتی تقریب میں مقامی امیر تبلیغی جماعت جناب سید مجیب الدین، بی سرینواس، کرشنا ریڈی، رمیش ریڈی، دامیرا ملیشم، نیلہ بالا کرشنا، محمد کریم الدین، محمد ظہیرالدین، بی منوہر، محمد غوث الدین، محمد حفیظ الحسن اعجاز اور دیگر کارکنوں نے رکن اسمبلی متی ریڈی کی زبردست گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT