Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مدور میں عرس تقاریب کا اختتام

مدور میں عرس تقاریب کا اختتام

مدور ۔28 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ورنگل کے بین ضلعی سرحد پر واقع کثیر مسلم آبادی والے اہم تجارتی منڈل مستقر مدور کے تاریخی جامع مسجد میں موجود آستانہ حضرت سید شاہ محمد داود شاہ خالدی نقشبندی خلیفہ مجاز قطب دکن حضرت مسکین شاہ علی آباد کے دو روزہ سالانہ 130 ویں عرس تقاریب کا اختتام عمل میں آیا ۔ دو روزہ تقاریب میں مختلف مقامات سے حضرت ممدوح کے ہزاروں عقیدت مندوں نے روایتی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی ۔ اس ضمن میں جناب محمد صدر مساجد کمیٹی مدور کی راست نگرانی میں جناب محمد ہاشم صدر عرس تقاریب کمیٹی نے اپنے رفقاء کے ہمراہ شاندار انتظامات کئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT