Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مدور میں پلے وکاس پروگرام اسپیشل آفیسر کا جائزہ اجلاس

مدور میں پلے وکاس پروگرام اسپیشل آفیسر کا جائزہ اجلاس

مدور ۔ 5 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدور منڈل کے موضع کوتہ پلی میں پلے وکاس پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر اسپیشل آفیسر وینکٹ رمنا نے متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس اجلاس میں موضع میں دوپہر کے کھانے کی اسکیم کے انتظامات ، آنگن واڑی سنٹرس میں کمسن بچوں کو طاقت بخش غذاؤں کی سربراہی پر سیتاونم اسکیم کے

مدور ۔ 5 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدور منڈل کے موضع کوتہ پلی میں پلے وکاس پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر اسپیشل آفیسر وینکٹ رمنا نے متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس اجلاس میں موضع میں دوپہر کے کھانے کی اسکیم کے انتظامات ، آنگن واڑی سنٹرس میں کمسن بچوں کو طاقت بخش غذاؤں کی سربراہی پر سیتاونم اسکیم کے تحت نرسری پودوں کی پرورش کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس کا جائزہ لیا گیا ۔ موضع کوتہ پلی میں 11 KV لائین کی کارکردگی اور اس کو بیچ گاؤں سے ہٹادینے پر بھی غور کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT