Thursday , August 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مدور میں 3 افراد پرمقدمہ درج

مدور میں 3 افراد پرمقدمہ درج

مدور۔/20ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدور منڈل کے موضع دھول مٹہ و توانالا کے مابین واقع ندی سے مبینہ طور پرغیر قانونی و غیر مجاز طریقہ سے ریت کی نکاسی کرنے اور دیگر مقامات کو رات کے اوقات میں منتقل کرتے ہوئے فروخت کرنے کی پاداش میں آج مدور پولیس نے موضع دھول مٹہ کے کشن ، ترگوھلہ کے متوطن مادھوا ریڈی، چکی ریڈی بھاگیہ پر قانون شکنی کے الزامات کے تحت کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کرنے کا مدور سب انسپکٹر این ویریندر نے آج جاری اپنے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔

شی ٹیم کی حراست میں چار نوجوان
یلاریڈی۔/20ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ مستقر پر گورنمنٹ جونیر کالج طالبات کے ساتھ نازیبا برتاؤ کرنے والے چار نوجوانوں کو شی ٹیم عملہ نے حراست میں لے لیا۔ منڈل مستقر سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان لنگم پیٹ بس اسٹانڈ میں کالج طالبات سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر طالبات نے شی ٹیم کو اطلاع دی جس پر شی عملہ نے بس اسٹانڈ پہنچ کر چاروں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ شی ٹیم کے تشکیل دیئے جانے پر طالبات کو کالج ، بس اسٹانڈ علاقوں میں منچلے نوجوانوں سے نجات ملی ہے ورنہ کئی غیرت مند طالبات ترک تعلیم کرنے کے واقعات ہیں۔ شی ٹیم طالبات کی غیر معمولی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT