Monday , August 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مدور کے کمیونسٹ قائدین حقوق انسانی کمیشن سے رجوع

مدور کے کمیونسٹ قائدین حقوق انسانی کمیشن سے رجوع

مدور /8 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسٹ مدور منڈل کے سکریٹری کامریڈ اے یادگری کے علاوہ دیگر قائدین محمد شفیع احمد ، وجیندر ، لکشمن و مہیندر نے آج ریاستی حقوق انسانی کمیشن سے رجوع ہوکر شکایت کی کہ مدور کے سب انسپکٹر آف پولیس مسٹر این وریندر مبینہ طور پر مقامی رکن ا سمبلی متی ریڈی یادگیری ریڈی کے ایما پر جھوٹے و غلط مقدمات میں ماخوذ کرتے ہوئے شدید طور پر ہراساں کر رہے ہیں نیز رکن ا سمبلی کی غلط کارکردگی و عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کی پاداش میں غلط شکایت پیش کرنے پر جیل کو بھی بھیجا گیا ہے ۔ مارکسٹ قائدین نے کمیشن کو واقف کروایا کہ سدی پیٹ کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس نرسمہا ریڈی و مدور سب انسپکٹر نے پارٹی قائدین سے بھاری رقومات طلب کی تھی نہ دینے کے نتیجہ میں غلط مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے ریاستی حقوق انسانی کمیشن سے انہیں انصاف کرنے و تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT