Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / مدھول واقعہ ‘ شر پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے جناب محمود علی کا حکم

مدھول واقعہ ‘ شر پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے جناب محمود علی کا حکم

حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمد محمود علی مدھول واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں عوام سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ مدھول عادل آباد میں دسہرہ جلوس کے دوران شرپسندی کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی ۔ جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی جناب محمود علی نے ضلع کلکٹر اور ایس پی سے فون پر بات کی اور شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس و انتظامیہ کے تمام تر احتیاطی اقدامات کے باوجود اشرار نے امن کو بگاڑنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بالخصوص چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ تلنگانہ کی گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے اقدامات کر رہے ہیں لیکن امن کے دشمن مٹھی بھر سیاسی و ذاتی مفاد کی خاطر حالات کو بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT