مدھول کے کسانوں میں شعور بیداری مہم

مدہول /14 جولا ئی (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) مد ہول منڈل کے مو اضعات جن میں کر گل بی ،ٹا کلی ، لا بدی ، ڈھو لا پور میں ایک قومی صلا ح کار ٹیم ڈاکٹر تر ویدی دہلی کی قیادت میں پہنچ کر مد ہول منڈل میں کسانوں کو دال کی پیداور کے متعلق عوامی شعور بیداری مہم چلائی جس میں خصوصا ً مدہول منڈل مو نگ ، اڑد کی دال کی پیداور پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کا شت کاروں

مدہول /14 جولا ئی (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) مد ہول منڈل کے مو اضعات جن میں کر گل بی ،ٹا کلی ، لا بدی ، ڈھو لا پور میں ایک قومی صلا ح کار ٹیم ڈاکٹر تر ویدی دہلی کی قیادت میں پہنچ کر مد ہول منڈل میں کسانوں کو دال کی پیداور کے متعلق عوامی شعور بیداری مہم چلائی جس میں خصوصا ً مدہول منڈل مو نگ ، اڑد کی دال کی پیداور پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کا شت کاروں کو اس فصل سے زیادہ فا ئدہ کم وقت میں ہو گا انہوں نے کسانوں سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ اڑد کے تخم حکو مت کی جا نب کسانوں کو سر براہ کی جارہی ہے اس سے استفادہ کر تے ہو ئے اڑد کی فصل کی پیداور میں اضا فہ کر نے کی تجویز پیش کی جدید ٹکنا لو جی کے ذریعہ فصل کی بہتر پیداور کے ساتھ ساتھ کم وقت اور کم خرچ کے علاوہ کم محنت صرف ہو تی ہے جناب ابرا ھیم حنیف اگر یکلچر آفیسر مد ہول منڈل نے بھی زرعی پیداور کے متعلق کسان قدیم طریقے کار کے ذریعہ فصل کی پیداور نہ کرنے کا مشورہ دیا کیو نکہ ایسا کر نے سے کسانوں کو محنت کے ساتھ سا تھ ما لی اخراجات کا بھی بو جھ پڑ تا ہے انہوں نے کہاکہ ان کے مشاہدہ کے دوران یہ بات معلوم ہو ئی ہے کہ جو کسان جدید ٹکنالوجی کے ذریعہ عمل کر تے ہو ئے فصل کی پیداور کر رہا ہے وہ خوشحال ہے ۔

TOPPOPULARRECENT