Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / مدھوگوڑ یشکی کے بیان پر ٹی آر ایس رکن اسمبلی جیون ریڈی کی تنقید

مدھوگوڑ یشکی کے بیان پر ٹی آر ایس رکن اسمبلی جیون ریڈی کی تنقید

حیدرآباد 23 اپریل ( آئی این این ) ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی اے جیون ریڈی نے کانگریس لیڈر و سابق ایم پی مدھوگوڑ یشکی پر تنقید کی ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مدھوگوڑ یشکی کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور نہ وہ رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا پر تنقید کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 سال تک نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ رہنے والے مدھوگوڑ یشکی نے حلقہ نظام آباد کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مدھو گوڑ نے اپنے حلقہ کی ترقی کیلئے ایم پی لوکل ایریاڈیولپمنٹ فنڈ کا بھی مناسب استعمال نہیں کیا اور یہ فنڈز بلا استعما واپس ہوگئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پیدا پلی ریلوے لائین کیلئے 1993 میں کانگریس دور حکوت میں سنگ بنیاد رکھا گیا تھا لیکن وہ بھی دھرا کا دھرا رہ گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT