Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / مدھو والی مس انڈیا ورلڈ وائڈ 2017ء منتخب

مدھو والی مس انڈیا ورلڈ وائڈ 2017ء منتخب

واشنگٹن ۔ 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ورجینیا کی جارج میسن یونیورسٹی میں فوجداری قانون کی طالبہ مدھووالی جو ایک ابھرتی ہوئی ہیپ ہاپ آرٹسٹ بھی ہے، کو مس انڈیا ورلڈ وائیڈ 2017ء کے خطاب سے نوازا گیا ہے۔ اتوار کے روز نیوجرسی میں مقابلہ حسن کے 26 ویں ایڈیشن میں فرانس کی اسٹیفانی مڈ اونے کو رنراپ جبکہ گیانا سے تعلق رکھنے والی سنگیتا بہادر کو تیسرا مقام حاصل ہوا۔ اس مقابلہ حسن میں 18 ممالک کی خوبصورت حسیناؤں نے شرکت کی تھی۔ اس موقع پر مقابلہ جیتنے والی 20 سالہ مدھووالی نے کہا کہ وہ اب ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے درمیان آئندہ نسلوں کیلئے ایک اعظم ترین ربط کا کام کرے گی بہ الفاظ دیگر انہوں نے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ دونوں ہی فلموں سے وابستگی کی خواہش ظاہر کی۔

TOPPOPULARRECENT