Saturday , December 15 2018

مدھو گوڑ یشکی اے آئی سی سی ترجمان نامزد

حیدرآباد /25 مارچ (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس نے حلقہ لوک سبھا نظام آباد کے سابق رکن پارلیمنٹ مدھو گوڑ یشکی کو ریاست تلنگانہ کا اے آئی سی سی ترجمان نامزد کیا ہے، جن کا شمار راہول گاندھی کے کٹر حامیوں میں ہوتا ہے اور جنھیں سابق میں اے آئی سی سی سکریٹری کے علاوہ ڈپٹی وہپ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کا تجربہ ہے۔ تلنگانہ تحریک میں انھوں

حیدرآباد /25 مارچ (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس نے حلقہ لوک سبھا نظام آباد کے سابق رکن پارلیمنٹ مدھو گوڑ یشکی کو ریاست تلنگانہ کا اے آئی سی سی ترجمان نامزد کیا ہے، جن کا شمار راہول گاندھی کے کٹر حامیوں میں ہوتا ہے اور جنھیں سابق میں اے آئی سی سی سکریٹری کے علاوہ ڈپٹی وہپ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کا تجربہ ہے۔ تلنگانہ تحریک میں انھوں نے اہم رول ادا کیا تھا۔ واضح رہے کہ کانگریس ہائی کمان اے آئی سی سی میں راہول گاندھی کے لئے سازگار ماحول بنا رہی ہے، حالیہ دنوں پانچ ریاستوں کے صدور کی نامزدگی میں بھی راہول گاندھی کی مرضی کو شامل رکھا گیا تھا، جس میں تلنگانہ پردیش کانگریس کی صدارت بھی شامل ہے، اس طرح اے آئی سی سی کے ترجمانوں کی فہرست میں راہول گاندھی کے حامیوں کی اکثریت ہے۔ دریں اثناء مدھو گوڑ یشکی نے ہائی کمان کی جانب سے انھیں اے آئی سی سی ترجمان نامزد کرنے پر کانگریس صدر سونیا گاندھی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے استحکام کے لئے دن رات کام کریں گے اور نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے تعلق سے عوام میں شعور بیدار کرنے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ترقی کا نعرہ لگاکر اقتدار حاصل کرنے والے مودی فرقہ پرستی کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، جب کہ بی جے پی کے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی مرکزی حکومت کی ناکامیوں کے خلاف جدوجہد کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT