Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / مدھیہ پردیش آتشزدگی سانحہ وزیراعظم کا اظہارغم

مدھیہ پردیش آتشزدگی سانحہ وزیراعظم کا اظہارغم

نئی دہلی ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے شہر چندھواڑہ میں 14 افراد کی جانیں ضائع ہونے پر وزیراعظم نے اظہاررنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سانحہ کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔ تاہم سوگوار ارکان خاندان کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ ایک ارزاں فروشی کی دوکان کے غذائی اجناس کے گودام میں جس میں کیروسین بھی فروخت کیلئے رکھا گیا تھا، بڑے پیمانے پر آتشزدگی کی واردات میں 14 افراد جھلس کر خاکستر ہوگئے۔
یوپی کے ڈی جی پی جاوید احمد اور دیگر 12 پولیس عہدیداروں کا تبادلہ
لکھنؤ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یوپی کے ڈی جی پی جاوید احمد کو آدتیہ ناتھ حکومت نے ایک کم اہم عہدہ پر منتقل کردیا۔ دیگر 12 پولیس عہدیدار بھی اعلیٰ سطحی  پولیس عہدیداروں کی ردوبدل میں تبادلہ کردیئے گئے۔ چیف منسٹر نے سخت لب و لہجہ کا ایک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نظم و ضبط کی صورتحال ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔ حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی  جے پینے الیکشن کمیشن کو جاوید احمد کی علحدگی کی درخواست دی تھی اور ان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ سماج وادی پارٹی حکومت کی ایماء پر کارروائیاں کررہے ہیں۔ ڈی جی انٹلیجنس جواہر لال ترپاٹھی کو اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ قبل ازیں ریاستی حکومت نے 7 آئی اے ایس عہدیداروں کا تبادلہ کیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT