Monday , July 16 2018
Home / ہندوستان / مدھیہ پردیش امریکہ اور انگلینڈ سے بہتر : چوہان

مدھیہ پردیش امریکہ اور انگلینڈ سے بہتر : چوہان

بھوپال ۔ 2نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش کی سڑکوں کو امریکہ کی سڑکوں سے بھی بہتر قرار دیا تھا اور انہیں اس ریمارک پر سیاسی حریفوں کے علاوہ سوشل میڈیا پر عوام کی تنقیدوں کا سامنا ہے لیکن انہوں نے آج یہ دعویٰ کیا کہ مدھیہ پردیش کی سڑکیں کئی ممالک بشمول امریکہ اور انگلینڈ سے بھی بہتر ہیں ۔ شیوراج سنگھ چوہان کل رات یہاں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ غلامان ذہنیت پر یقین رکھنے والے لوگوں کو ہمیشہ دوسرے ممالک اپنے ملک سے بہتر نظر آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مدھیہ پردیش امریکہ ‘ انگلینڈ اور دیگر کئی ممالک سے کافی بہتر ہے ۔ ہمیں مثبت سوچ اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ بھی ضروری ہے کہ ہم اپنی ریاست پر فخر کریں ۔ جو لوگ غلامانہ ذہنیت رکھتے ہیں وہ یہی سمجھتے ہیں کہ دیگر ممالک ہم سے اچھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدھیہ پردیش تیزی سے ترقی کررہی ہے اور اس نے دوہندسی شرح ترقی کے نشانہ کو چھولیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی عوام اسے دنیا کی بہترین ریاست بنانے میں جٹے ہوئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT