Tuesday , December 11 2018

مدھیہ پردیش میں آج انتخابی تشہیر کا آخری دن

بھوپال26نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں 28نومبر کو ہونے والے الیکشن کے لئے آج شام پانچ بجے تک ہی انتخابی تشہیر کی جاسکے گی۔آج شام پانچ بجے کے بعد امیدوار صرف گھر گھر جاکر انتخابی تشہیر کرسکیں گے ۔لاؤڈاسپیکر کا استعمال بھی نہیں کیا جاسکے گا۔اس سے پہلے آج سبھی پارٹیوں کے بڑے لیڈر اپنی اپنی انتخابی تشہیر کرنے میں مصروف رہیں گے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ آج مالوا میں زور شور سے انتخابی تشہیر کریں گے ۔وہ آج بی جے پی کے گڑھ ریاست کے اندور شہر میں روڈ شو کریں گے ۔وہ دھار ضلع میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان آج تشہیر کے آخری دن نو جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے دارالحکومت بھوپال سمیت سات اضلاع کا دورہ کریں گے ۔آج چھترپور کے ملہرا،نیواڑی ،ساگر کے بینا،ویدیشا کے سیرونج اور شمشادآباد،گنا ضلع کے چاچوڑا،سیہور کے اچھاور ،بھوپال کے بیرسیا اور حضور اسمبلی حلقے کے کولار میں وہ عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔کانگریس کی ریاستی اکائی کے صدر کمل ناتھ آج چھند واڑا ضلع میں چھ عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ریاست میں 28نومبر کو الیکشن کے ساتھ سبھی امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں بند ہوجائے گی۔نتیجے 11دسمبر کو آئیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT