Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / مدھیہ پردیش میں خواتین کو ڈرائیونگ کی ترغیب

مدھیہ پردیش میں خواتین کو ڈرائیونگ کی ترغیب

بھوپال 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مدھیہ پردیش ایک مہم شروع کررہی ہے جس کا مقصد خواتین کو اُن کی ڈرائیونگ کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد کرنا ہے تاکہ وہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرتے ہوئے تاکہ حادثات سے بچیں۔ اس مہم کا نام ’’آؤ بھیّا تمہیں سیر کراؤں‘‘ ہے جو وزیر بہبود خواتین و اطفال ارچنا چٹنیس نے آج بھائی ۔ بہن رشتے کا جشن منانے والے تہوار ’’بھائی دوج‘‘ کے موقع پر شروع کی ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے خواتین اور لڑکیوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس مفت میں تیار کرنے کی گنجائش فراہم کی ہے۔ اس طرح کے لائسنس کا رنگ گلابی رہے گا۔ ارچنا نے کہاکہ شہری علاقے میں وسعت کا مطلب خواتین کی نقل و حرکت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اِس لئے خصوصی مہمات کی ضرورت ہے تاکہ خواتین اور لڑکیاں ڈرائیونگ لائسنس آسانی کے ساتھ حاصل کرسکیں۔

TOPPOPULARRECENT