Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / مدھیہ پردیش میں ریلائنس گروپ 60,000 کروڑ روپئے مشغول کرے گا : انیل امبانی

مدھیہ پردیش میں ریلائنس گروپ 60,000 کروڑ روپئے مشغول کرے گا : انیل امبانی

اندور ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ریلائنس گروپ کے صدرنشین انیل امبانی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ریلائنس گروپ مدھیہ پردیش میں توانائی، کوئلہ، سمنٹ اور ٹیلی کام کاروبار کے شعبوں میں 60,000 کروڑ روپئے مشغول کرے گا۔ ریاستی حکومت کی میگا انویٹرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلائنس گروپ نے گذشتہ سال 5 سال کے دوران کوئلہ

اندور ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ریلائنس گروپ کے صدرنشین انیل امبانی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ریلائنس گروپ مدھیہ پردیش میں توانائی، کوئلہ، سمنٹ اور ٹیلی کام کاروبار کے شعبوں میں 60,000 کروڑ روپئے مشغول کرے گا۔ ریاستی حکومت کی میگا انویٹرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلائنس گروپ نے گذشتہ سال 5 سال کے دوران کوئلہ، توانائی، سمنٹ اور ٹیلی کام کے شعبوں میں خاطرخواہ سرمایہ کاری کی ہے جس کا تخمینہ 30,000 کروڑ روپئے لگایا گیا ہے اور اس طرح ریلائنس گروپ کو مذکورہ بالا چاروں شعبوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وزیراعظم کے ’’میک ان انڈیا‘‘ پروگرام کا تذکرہ کرتے ہوئے انیل امبانی نے کہا کہ ہم نہ صرف میک ان انڈیا بلکہ میک ان مدھیہ پردیش پر بھی عمل آوری کررہے ہیں کیونکہ

اب ہم ریاست پردیش میں اپنی سرمایہ کاری کو 30,000 سے بڑھا کر دوگنی یعنی 60,000 کروڑ روپئے کررہے ہیں جو 2020ء تک بڑھ کر ڈبل ہوجائے گی اور خصوصی طور پر مذکورہ بالا چاروں شعبوں کو یعنی کوئلہ، توانائی، سمنٹ اور ٹیلی کام کو زائد اہمیت دی جائے گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ ریاست مدھیہ پردیش ایک صنعتی ریاست کے طور پر ابھرے اور ریاست میں ہماری جو بھی موجودہ سرگرمیاں ہیں، ان سے 25000 افراد کو روزگار حاصل ہوا ہے جو یقینا کسی کارنامے سے کم نہیں۔ گذشتہ دنوں ممبئی میں وزیراعظم کے سوچھ بھارت ابھیان کے موقع پر انیل امبانی دیگر مشہور ہستیوں کے ساتھ ممبئی کے مشہور ریلوے اسٹیشن چرچ گیٹ پہنچے تھے اور وہاں انہوں نے جھاڑو دی تھی۔ اس موقع پر جب ان سے میڈیا نے ان کی کاروباری حکمت عملی کے بارے میں سوالات کئے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ یہ وقت ایسے سوالات کا جواب دینے کا نہیں ہے کیونکہ وہ ایک نیک مقصد اور صاف ستھرے ہندوستان کے نعرے کی تائید میں یہاں موجود ہیں ناکہ کوئی پریس کانفرنس کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT