Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / مدھیہ پردیش میں فساد برپا کرنے زعفرانی بریگیڈ کی سازش : مفتی عبدالرزاق

مدھیہ پردیش میں فساد برپا کرنے زعفرانی بریگیڈ کی سازش : مفتی عبدالرزاق

بھوپال ۔ 19 جنوری (پرویز باری) بھوپال کے نامور عالم مفتی عبدالرزاق خان جو نائب صدر جمعیتہ علماء ہند ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا ہیکہ زعفرانی بریگیڈ مدھیہ پردیش میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ زعفرانی تنظیمیں چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان کی کشتی کو بھنور میں مبتلا کرنے اور انہیں غیرمستحکم کرتے ہوئے اقتدار سے بیدخل کرنے کی سازش رچا رہی ہیں۔ وہ آج یہاں پریس کانفرنس سے مخاطب تھے۔ مفتی عبدالرزاق نے جو مجاہد آزادی ،امیر شریعت و مفتی اعظم مدھیہ پردیش ہیں، جمعیتہ علما ء ہند کی ریاستی یونٹ کے صدر کے ساتھ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چوہان مدھیہ پردیش کے قیام کے بعد سے بہترین چیف منسٹر ہیں۔ ان کی حکمرانی کے ایک دہے میں مسلم آبادی کا بڑا حصہ ان کی طرف راغب ہوا ہے۔ مخالف بی جے پی موقف کو ختم کرتے ہوئے اس طرح مسلمانوں کا راغب ہونا زعفرانی بریگیڈ کو ہضم نہیں ہورہا ہے اور وہ مسلمانوں میں چیف منسٹر چوہان کی بڑھتی مقبولیت پر تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ لہٰذا راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے وابستہ مختلف تنظیمیں جیسے وی ایچ پی اور بجرنگ دل نے چیف منسٹر چوہان کو بدنام کرنے کی سازش رچائی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT