Thursday , January 17 2019

مدھیہ پردیش میں مایاوتی کی حمایت ، کانگریس برسر اقتدار

JAIPUR, DEC 12 (UNI):-Newly elected Congress MLAs attending the Congress Legislative party meeting addressed by Rajasthan Congress Committee President Sachin Pailot and senior party leader Ashok Ghalot at Congress Bhavan in Jaipur on Wednesday. UNI PHOTO-14u

بھوپال،12دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں 114 سیٹ حاصل کرنے والی کانگریس کو بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی کے ذریعہ حمایت دینے کے اعلان کے ساتھ ہی کانگریس حکومت بنانے کی سمت میں کافی قریب پہنچتی نظرا ٓرہی ہے ۔ اس دوران ریاستی کانگریس کے صدر کمل ناتھ ،سینئر لیڈر جیوترآدتیہ سندھیا ،دگوجے سنگھ اور وویک تنکھا دوپہر بارہ بجے گورنر آنندی بین پٹیل سے ملاقات کرنے راج بھون پہنچے ۔اس دوران کانگریس نے اپنی حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا ۔ ریاستی کانگریس کے میڈیامحکمے کی صدر شوبھا اوجھا نے دعوی کیا کہ کانگریس کے 114 اور باقی غیر بی جے پی سات اراکین اسمبلی ان کے ساتھ ہیں۔ وہیں بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے کانگریس کو حکومت بنانے کے لئے حمایت دینے کا اعلان کیا ہے اور بی ایس پی کے دو امیدوار الیکشن میں جیت درج کرچکے ہیں۔اس بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ کانگریس واضح اکثریت کے لئے ضروری اعدادو شمار 116کو حاصل کرنے کی صورت تک پہنچ گئی ہے ۔ کانگری ذرائع نے بتایا کہ آج شام یہاں کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں مرکزی سپروائزر اے کے اینٹنی کی موجودگی میں قانون ساز پارٹی کے لیڈر کو لے کر بات چیت ہوگی۔اسی کے ساتھ کانگریس حکومت بنانے کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھے گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT