Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / مدھیہ پردیش میں چلتی ٹرین سے خاتون کو ڈھکیل دیا گیا

مدھیہ پردیش میں چلتی ٹرین سے خاتون کو ڈھکیل دیا گیا

بھوپال ۔ 20 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مدھیہ پردیش میں کریوڈا ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک چلتی ٹرین میں خاتون سے زیورات اور سیل فون چھین لینے کے بعد باہر ڈھکیل دیا گیا جس میں وہ ، شدید زخمی ہوگئی ۔ 29 سالہ رتی ترپاٹھی نامی یہ خاتون دہلی کی ایک خانگی کمپنی میں ملازمت کرتی ہے ۔ ٹرین سے ڈھکیل دینے کے باعث سر اور چہرہ شدید زخمی ہوگیا جسے ایک ہا

بھوپال ۔ 20 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مدھیہ پردیش میں کریوڈا ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک چلتی ٹرین میں خاتون سے زیورات اور سیل فون چھین لینے کے بعد باہر ڈھکیل دیا گیا جس میں وہ ، شدید زخمی ہوگئی ۔ 29 سالہ رتی ترپاٹھی نامی یہ خاتون دہلی کی ایک خانگی کمپنی میں ملازمت کرتی ہے ۔ ٹرین سے ڈھکیل دینے کے باعث سر اور چہرہ شدید زخمی ہوگیا جسے ایک ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ۔ رتی کی والدہ اور بھائی کانپور سے اوجین پہنچ گئے ہیں ۔ ٹرین کے مسافرین سے اس واقعہ کے سلسلہ میں معلومات حاصل کیں جنہوں نے بتایا کہ 2 افراد نے رتی کے برتھ ( نشست ) پر بیٹھنے کے مسئلہ پر الجھ پڑے اور بحث و تکرار کے دوران انہیں باہر ڈھکیل دیا ۔

بعد ازاں رتی کی والدہ اور بھائی بینا ریلوے اسٹیشن پہنچے جہاں پر پولیس نے انہیں بتایا ایک خاتون ریلوے پٹریوں پر دستیاب ہوئی جسے بے ہوشی کے عالم میں بھوپال کے ایک ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے ۔ رتی کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ نامعلوم افراد نے ان کی دختر کا بیاگ اور سیل فون ، طلائی چین اور کان کی بالیاں چھین لیں ۔ ساتھی مسافرین نے اگرچیکہ الارم بجایا لیکن ٹرین میں موجود سیکوریٹی عملہ نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔ اطلاع ملتے ہی مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ مسٹر بابو لال گوڑ نے آج بھوپال کے ہاسپٹل کا دورہ کیا اور متاثرہ خاتون کے ارکان خاندان سے ملاقات کر کے یہ تیقن دیا کہ ملزمین کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔ جب کہ ریلوے پولیس ڈائرکٹر جنرل مسٹر میتھلی شرن گپتا نے ملزمین کے بارے میں اطلاع دینے پر 10 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT