Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / مدھیہ پردیش میں 250 بچہ مزدوروں کی بازیابی

مدھیہ پردیش میں 250 بچہ مزدوروں کی بازیابی

بھوپال ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مدھیہ پردیش پولیس نے دیگر محکموں کے عہدیداروں کے تعاون سے مختلف مقامات پر کام کرنے والے 250 بچوں کو بازیاب کرلیا اور مسکراہٹ (smile) مہم کے تحت ان بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کردیا ۔ یہ مہم یکم جنوری تا 31 جنوری چلائی گئی تھی ۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس بھوپال رینج سرینواس ورما نے بتایا کہ ہم نے 250 بچوں ک

بھوپال ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مدھیہ پردیش پولیس نے دیگر محکموں کے عہدیداروں کے تعاون سے مختلف مقامات پر کام کرنے والے 250 بچوں کو بازیاب کرلیا اور مسکراہٹ (smile) مہم کے تحت ان بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کردیا ۔ یہ مہم یکم جنوری تا 31 جنوری چلائی گئی تھی ۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس بھوپال رینج سرینواس ورما نے بتایا کہ ہم نے 250 بچوں کی نشاندہی کی ہے جو کہ اپنے مکانات سے فرار ہوگئے تھے اور مختلف مقامات پر بچہ مزدوری کررہے تھے ۔ انہیں پکڑ کر پولیس اسٹیشن اور بس اسٹانڈس میں رکھا گیا اور افراد خاندان کو طلب کر کے حوالے کردیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مزید 5 بچوں کے والدین کاپتہ چلانے کی کوشش جاری ہے جب کہ ان بچوں کی بازیابی کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ مختلف مقامات پر تلاشی میں مصروف ہے ۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ یہ بچے معمولی بات پر والدین کی ڈانٹ ڈپٹ اور بعض منشیات کے عادی ہو کر فرار ہوگئے تھے اور وہ اپنے مکانات واپس ہونا نہیں چاہتے تھے ۔ جن میں مغربی بنگال ، جھارکھنڈ اور اترپردیش کے بچے بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی پولیس نے یہ قدم گذشتہ سال سپریم کورٹ کی اس ہدایت پر اٹھایا گیا کہ لاپتہ بچوں بالخصوص غریبوں کا پتہ چلایا جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT