Saturday , December 15 2018

مدھیہ پردیش پولیس اسٹیشن میں خودکشی

دھر(مدھیہ پردیش) ۔12اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک شخص جو دھر پولیس اسٹیشن مدھیہ پردیش میں لڑکیوں کو چھیڑنے کے الزام میں حراست میں رکھا گیا تھا مبینہ طور پر اُس نے باتھ روم میں پھانسی لے لی ۔ اس شخص کے انکل نے تاہم دعویٰ کیا کہ اُسے پولیس نے زدوکوب کیا تھا جس کی وجہ سے وہ فوت ہوگیا ۔ ایس پی ویریندر سنگھ نے کہا کہ 22سالہ شعیب خان کو کل شام پولیس اسٹیشن لایا گیاتھا جب کہ ایک لڑکی نے الزام عائد کیا تھا کہ اُس نے اسے چھیڑا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT