Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / مدھیہ پردیش : پیاز کی قیمت 50 پیسے فی کیلو

مدھیہ پردیش : پیاز کی قیمت 50 پیسے فی کیلو

بھوپال 7 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) گذشتہ برسوںمیںجہاںپیاز نے مہنگائی کی وجہ سے عوام کے آنسو نکال دئے تھے اب وہیں اب وہ انتہائی بے وقعت ہو کر رہ گئی ہے ۔ مدھیہ پردیش میں اب پیاز کی قیمت 50 پیسے فی کیلو ہوگئی ہے ۔ پیاز کے کسانوں نے انتہائی معمولی قیمت پر احتجاج شروع کردیا تھا جس کے بعد ریاستی حکومت حرکت میں آئی تاہم کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش بھی معمولی ہے ۔ جاریہ سال پیاز کی زبردست پیداوار کی وجہ سے پیاز کی قیمت فی کیلو 50 پیسے ہوگئی تھی ۔ اس سے کسانوں کا سرمایہ تک نکلنا مشکل ہوگیا تھا جس کے بعد کسانوں نے اندور ‘ دیواس اور مانڈسور میں احتجاج شروع کردیا تھا اور اپنی پیداوار پھینکنی شروع کردی تھی ۔ ریاستی حکومت نے ان کی مدد کرتے ہوئے پیاز کی خریدی کے 71 مراکز قائم کئے اور 6 روپئے فی کیلو پیاز خریدنی شروع کی ہے تاہم ان مراکز پر آنے والے کسانوں کی تعداد انتہائی کم ہے ۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت تاخیر سے حرکت میں آئی ہے ۔ اگر یہی مراکز پندرہ دن قبل قائم کئے جاتے تو اس سے کئی کسانوں کو فائدہ ہوتا اور وہ اپنی پیداوار تلف نہ کرتے ۔

TOPPOPULARRECENT