Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / مدھیہ پردیش : ڈیزل ،پٹرول پر ویاٹ میں کمی

مدھیہ پردیش : ڈیزل ،پٹرول پر ویاٹ میں کمی

بھوپال،13اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام )مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے عوام کو بڑی راحت دیتے ہوئے ڈیزل اور پٹرول میں عائد ویاٹ کی شرح میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے ڈیزل پر ڈیڑھ روپے فی لیٹر کے اضافی سرچارج کو بھی ختم کردیا ہے ۔یہ شرحیں آج آدھی رات سے نافذ ہوں گی۔ویٹ کم ہونے سے ڈیزل فی لیٹر جو پہلے 63روپے 31پیسہ میں مل رہاتھا وہ اب 59روپے 37پیسہ میں ملے گا۔سرکاری اطلاع کے مطابق چوہان نے کہا کہ عوام اور کسانوں کی ضرورتوں اور انہیں راحت دینے کے مقصد سے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتیں گھٹنے سے مال ڈھونے کی شرحیں بھی کم ہوں گی۔چیزیں سستی ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ ڈیزل پر پانچ فیصد ویٹ میں کمی کی گئی ہے ۔ساتھ ہی ڈیزل پر لگنے والے ایکسٹرا سرچارج میں فی لیٹر ایک روپے پجاس پیسہ کو ختم کردیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پٹرول پر بھی لگنے والے ویٹ کو تین فیصد کم کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT