Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / مدھیہ پردیش کو خشک سالی کے سبب راجستھان سے پانی مطلوب

مدھیہ پردیش کو خشک سالی کے سبب راجستھان سے پانی مطلوب

شیوپور۔ 24اگست (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے شیو پور ضلع میں خشک سالی کے سبب حکام نے فصل کو بچانے کیلئے راجستھان سے پانی مانگا ہے ۔آبی وسائل محکمہ کے حکام نے سوکھ رہی خریف کی فصلوں کیلئے راجستھان کے کوٹہ بیاریج سے مدھیہ پردیش کو آبپاشی کیلئے پانی دینے کی مانگ راجستھان کے حکام سے کی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ چمبل کے آس پاس کے شیوپور، مرینا اور بھنڈ اضلاع کو آبپاشی کیلئے پانی دینے والے گاندھی ساگر باندھ سے ربی کی اہم فصلوں کو نہر سے پانی دیا جاتا ہے لیکن اس برس شیوپور میں 822ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلہ صرف 250ملی میٹر بارش ہوئی۔

میدھاپاٹکر کی رہائی
دھار (مدھیہ پردیش) ۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نرمدا بچاؤ آندولن کی قائد میدھا پاٹکر کو آج ضلع جیل سے رہا کردیا گیا۔ کل ہائیکورٹ نے ان کی ضمانت پر رہائی منظور کی تھی۔ انہوں نے نریندر مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ نرمدا ڈیم کیلئے لوگوں کو بے گھر کرتے ہوئے ان کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT