Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / مدھیہ پردیش کو ہاکی انڈیا کی رکنیت

مدھیہ پردیش کو ہاکی انڈیا کی رکنیت

نئی دہلی۔21اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ہاکی انڈیا نے آج مدھیہ ہاکی بورڈ کو اپنی رکنیت دیتیہ وئے اس کا خیرمقدم کیا ہے ۔ ہاکی انڈیا کی رکنیت ملنے کے بعد اب ہاکی مدھیہ پردیش ‘ مدھیہ پردیش ہاکی اسوسی ایشن کہلائے گا ۔ ہاکی انڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میںمدھیہ پردیش ہاکی بورڈ کو رکنیت دینے اور اسے مدھیہ پردیش ہاکی اسوسی ایشن کا نام دینے کی تف

نئی دہلی۔21اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ہاکی انڈیا نے آج مدھیہ ہاکی بورڈ کو اپنی رکنیت دیتیہ وئے اس کا خیرمقدم کیا ہے ۔ ہاکی انڈیا کی رکنیت ملنے کے بعد اب ہاکی مدھیہ پردیش ‘ مدھیہ پردیش ہاکی اسوسی ایشن کہلائے گا ۔ ہاکی انڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میںمدھیہ پردیش ہاکی بورڈ کو رکنیت دینے اور اسے مدھیہ پردیش ہاکی اسوسی ایشن کا نام دینے کی تفصیلات جاری کی ہے ۔ ہاکی انڈیا کے سکریٹری جنرل نریندرا بترا نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی مدھیہ پردیش کو مدھیہ پردیش ہاکی اسوسی ایشن بنادیا گیا ہے اور وہ مدھیہ پردیش کوہاکی انڈیا کے خاندان کو شامل ہونیکی مبارکباد دینے کے علاوہ اس کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مدھیہ پردیش کے ساتھ ہاکی کی ترقی کیلئے اقدامات کیلئے پُرعزم ہے ۔ بترا کے بموجب انہیں فخر ہے کہ مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والی ہاکی اسوسی ایشنس آگے آتے ہوئے ہاکی انڈیا میں شمولیت اختیار کررہی ہے جو ہاکی انڈیا کی طرح ملک میں ہاکی کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ ہاکی انڈیا میں فی الحال 25مستقل‘23اسوسی ایٹ اور 2 ارکان اسٹیٹ اولمپکس اسوسی ایشن کی جانب سے موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT