Saturday , October 20 2018
Home / سیاسیات / مدھیہ پردیش کی ووٹر لسٹ میں خامیاں :کانگریس

مدھیہ پردیش کی ووٹر لسٹ میں خامیاں :کانگریس

نئی دہلی ۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج الیکشن کمیشن سے شکایت میں الزام عائد کیا کہ مدھیہ پردیش میں جہاں ضمنی اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، وہاں ووٹروں کی فہرست میں خامیاں پائی جاتی ہیں۔ کانگریس قائدین کے وفد نے ایک یادداشت کمیشن کو پیش کرتے ہوئے ریاست میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی اپیل کی۔ اس وفد میں جس میں سینئر کانگریس قائدین موہن پرکاش، رندیپ سرجے والا، آر پی این سنگھ شامل رہے، اس نے یہ بھی الزام لگایا کہ مدھیہ پردیش میں بی جے پی حکومت سرکاری مشینری کا بیجا استعمال کررہی ہے۔ کمیشن سے نمائندگی کے بعد سرجے والا نے کہاکہ مدھیہ پردیش میں دو اسمبلی نشستوں کیلئے ضمنی چناؤ سے قبل مایوس بی جے پی جمہوریت کا گلا گھوٹنے کوشاں ہیں اور دعویٰ کیا کہ ووٹر لسٹ میں بڑی خامیاں پائی جاتی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT