Friday , April 20 2018
Home / ہندوستان / مدھیہ پردیش کے اسکولس میں حاضری کا جواب ’جئے ہند‘

مدھیہ پردیش کے اسکولس میں حاضری کا جواب ’جئے ہند‘

بھوپال ۔27 نومبر ۔( سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں بی جے پی حکومت نے بچوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے کلاس روم میں حاضری کا جواب ’’جئے ہند‘‘ سے دینے کا لزوم عائد کیا ہے ۔ وزیر ثانوی تعلیم وجئے شاہ نے بتایا کہ آج ایک سرکیولر جاری کرتے ہوئے 1.22 لاکھ سرکاری اسکولس میں یہ لزوم عائد کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ بہت جلد خانگی اسکولوں کو بھی پابند بنایا جائے گا ۔ وجئے شاہ نے کہا کہ ضلع ستنا کے سرکاری اسکولس میں یکم اکٹوبر سے تجرباتی بنیادوں پر اس پر عمل کیا گیا تھا اور یہ کامیاب رہا۔ انھوں نے کہا کہ چیف منسٹر کی اجازت سے اسکول مضامین میں حب الوطنی کے نعرے بھی متعارف کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT