Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / مدھیہ پردیش کے دو ٹائونس میں کرفیو نافذ

مدھیہ پردیش کے دو ٹائونس میں کرفیو نافذ

دو طبقات میں تصادم، ایک ایم بی اے طالبعلم کی ہلاکت
دیواس۔17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے شہر دیواس کے دو علاقوں میں عوام کے دو طبقات کے درمیان تصادم کے بعدحکام نے کرفیو نافذ کردیا اور پولیس نے کہا ہے کہ اس واقعہ کے ضمن میں تقریباً 50 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ جمعہ کی شب ایک طبقہ سے تعلق رکنھے والے تین افراد نے علاقہ کوتوالی میں دوسرے طبقہ سے تعلق رکنھے والے ایک شخص پر اسلحہ سے حملہ کردیا جس کے ساتھ ہی گڑبڑ شروع ہوگئی۔ اس واقعہ کے بعد مارکٹ میں بھگدڑ مچ گئی اور افواہیں پھیل گئیں جس کے نتیجہ میں دو طبقات کے درمیان سنگباری کے ساتھ تصادم ہوگیا۔ اس حملہ میں ایم بی اے کا ایک طالبعلم زخمی ہوا جس کی شناخت 25 سالہ نریندر راجوریا کی حیثیت سے کی گئی جو گزشتہ روز اندور میں دوران علاج فوت ہوگیا۔ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ششی کانت شکلا نے کہا کہ کشیدگی کے پیش نظر کاری بائوڑی اور ملی محلہ میں گزشتہ روز کرفیو نافذ کردیا گیا۔ 50 افراد گرفتار کرلئے گئے۔ تلاشی کے دوران آٹھ پیٹرول بم ضبط کئے گئے۔ گڑبڑ زدہ مقامات پر پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT