Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / مدھیہ پردیش کے سینئر آئی جی،سی آئی ڈی پر عصمت ریزی کا الزام

مدھیہ پردیش کے سینئر آئی جی،سی آئی ڈی پر عصمت ریزی کا الزام

جئے پور 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے ایک سینئر پولیس عہدیدار پر ایک خاتون نے عصمت ریزی کا الزام عائد کیا ہے اس کا کہنا ہے کہ پولیس عہدیدار نے نہ صرف اس کی عصمت ریزی کی بلکہ اس کی دختر اور بھانجی کے قابل اعتراض تصاویر بھی لئے ہیں ۔ اس الزام پولیس عہدیدار نے تردید کی۔ مدھیہ پردیش پولیس کے ایڈیشنل آئی جی، سی آئی ڈی انیل کمار م

جئے پور 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے ایک سینئر پولیس عہدیدار پر ایک خاتون نے عصمت ریزی کا الزام عائد کیا ہے اس کا کہنا ہے کہ پولیس عہدیدار نے نہ صرف اس کی عصمت ریزی کی بلکہ اس کی دختر اور بھانجی کے قابل اعتراض تصاویر بھی لئے ہیں ۔ اس الزام پولیس عہدیدار نے تردید کی۔ مدھیہ پردیش پولیس کے ایڈیشنل آئی جی، سی آئی ڈی انیل کمار مشرا کے خلاف مہیلا پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے خاتون نے پولیس عہدیدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس خاتون کا شوہر دھوکہ دہی کے سلسلہ میں بھوپال کی جیل میں محروس ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ مشرا نے اس کی بھوپال اور دیگر مقامات پر متعدد مرتبہ عصمت ریزی کی ۔ اس کیس میں اس کے شوہر کی رہائی میں مدد کرے کا لالچ دے کر زیادتی کی اور اس کی دختر اور بھانجی کے نیم برہنہ تصاویر پر بھی لی ہیں اس کے بعد اس کو بلیک میل کررہا ہے ۔ پولیس نے ایک کس درج کر کے بیان قلمبند کیا ہے ۔ ان الزامات کو مشرا نے مسترد کردیا ۔اس خاتون کا شوہر دھوکہ دہی کیس میں جیل کی سزا کاٹ رہا ہے اس کی رہائی کیلئے خاتون نے پولیس عہدیداروں سے ربط پیدا کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT