Friday , October 19 2018
Home / Top Stories / مدھیہ پردیش کے ضمنی انتخابات میں کانگریس کی جیت

مدھیہ پردیش کے ضمنی انتخابات میں کانگریس کی جیت

بھوپال۔اتوار کے روز کانگریس کے امیدوار نیلانشو چترویدی کومدھیہ پردیش کی چتر کوٹ اسمبلی حلقہ پر ضمنی الیکشن میں فاتح قراردیاگیا ہے انہو ں نے بی جے پی کے امیدوار کو14,133ووٹوں سے شکست دی۔

ووٹوں کی گنتی کے آغاز سے ہی چترویدی سبقت حاصل کئے ہوئے تھے او ر ہر دور کی گنتی میں ان کی سبقت کا سلسلہ جاری رہا ۔

گنتی کے انیس ویں دور میں انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار شنکر دیال ترپاٹھی کو شکست فاش کردیا۔

چتر کوٹ کے کانگریس رکن اسمبلی پریم سنگھ کی موت کے بعد یہاں پر دوبارہ الیکشن کروایاگیا تھا۔ میدان میں بارہ امیدوار تھے جس میں نو آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT