Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / مدھیہ پردیش کے ٹاؤن میں کشیدگی ، پولیس فورس تعینات

مدھیہ پردیش کے ٹاؤن میں کشیدگی ، پولیس فورس تعینات

جھابوا۔14 مارچ(سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں اس ضلع کے رانا پور تحصیل ہیڈکوارٹر میں دو گروپوں کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے علاقے میں پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے ۔رانا پور پولیس ذرائع کے مطابق کل ہولی کے بعد دیر رات 12:30 بجے رانا پو ر بازار میں آئس کریم لینے گئے ایک خاص فرقہ کے بچے کیساتھ دکاندار کی تکرار ہوگئی جس کے بعد ایک فرقہ کے لوگوں نے ہنگامہ کردیا اورپھردونوں فریقوں کے درمیان ماحول کشیدہ ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT