Tuesday , October 23 2018
Home / سیاسیات / مدھیہ پردیش کے چتر کوٹ کے ضمنی انتخابات میں 65% رائے دہی

مدھیہ پردیش کے چتر کوٹ کے ضمنی انتخابات میں 65% رائے دہی

بھوپال۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے علاقہ چتر کوٹ کے ضمنی انتخابات میں آج اعظم ترین رائے دہی 65% ریکارڈ کی گئی۔ ریاست میں بی جے پی برسراقتدار ہے اور اس کا مقابلہ اپوزیشن پارٹی کانگریس سے ہے۔ 65% سے زیادہ رائے دہی چترکوٹ اسمبلی ضمنی انتخابات میں درج کی گئی۔ قطعی رائے دہی کا فیصد معمول سے زیادہ ہے۔ ستنا ضلع کے ریٹرننگ آفیسر و ضلع کلکٹر مکیش شکلا نے کہا کہ ضمنی انتخابات موجودہ کانگریس رکن اسمبلی 65 سالہ پریم سنگھ کے انتقال کی وجہ سے ضروری ہوگئے تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT