Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / مدھیہ پردیش کے کانگریس قائد فائرنگ میں ہلاک ، سرپنچ پر مقدمہ

مدھیہ پردیش کے کانگریس قائد فائرنگ میں ہلاک ، سرپنچ پر مقدمہ

داتیہ ( مدھیہ پردیش ) ۔ 25 ستمبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ایک مقامی کانگریس قائد کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا جبکہ اُن کے فرزند شدید زخمی ہوئے ۔ ایک دیہات میں داتیہ کے قریب یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ سیاسی رقابت کا نتیجہ ہے ۔ گزشتہ ہفتہ کیلاش سنگھ پر مہلک حملہ ہوا تھا ۔ مسلح حملہ آور جن کی تعداد تقریباً 12 تھی ، پچاس سالہ سیاستداں پر اُس کی قیامگاہ کے روبرو حملہ کیا گیا تھا ۔ وہ فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ اُن کے فرزند کلدیپ شدید زخمی ہیں۔ وہ اس واقعہ کے وقت اُن کے ساتھ تھے ۔ اُنھیں بغرض علاج گوالیار کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ گاؤں کے سرپنچ اور 12 افراد پر مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT