Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مدہول اردو پرائمری اسکول کی وقت مقررہ پر عدم کشادگی

مدہول اردو پرائمری اسکول کی وقت مقررہ پر عدم کشادگی

اسکول کے روبرو اسکول کمیٹی چیرمین نظیر احمد اور طلبہ کا احتجاج
مدہول ۔/10 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدہول مستقر پر قصاب گلی اردو پر ائمری اسکول کی وقت مقررہ پر کشادگی نہ ہو نے کے سبب اساتذہ اولیا ئے کمیٹی چیر مین محمد نظیر احمد، نائب چیر مین ، سید حاجی و دیگر اولیائے طلباء نے اسکول کی گیٹ کے روبرو شدید احتجاج کیا- اس موقع پر بات کر تے ہوئے نظیر احمد اسکول کمیٹی چیر مین نے کہاکہ مدرسہ ھذا میں اساتذہ وقت مقرر ہ پر اسکول میں حاضر نہیں ہوتے بعض اوقات اسکول میں دعائے اجتماع بھی غیر حاضر رہتے ہیں اس تعلق سے متعدد مر تبہ اولیائے کمیٹی نے اساتذہ سے خواہش کی کہ وقت مقررہ پر حاضر ہو تے ہوئے طلباء کو تعلیم سے آراستہ کریں لیکن اساتذہ وقت پر نہ آتے ہوئے اردو اسکول کی تعلیم کو متا ثر کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اساتذہ دو ماہ ، تین ماہ کی رخصت لے رہیں اس تعلق سے کہنے پر کہتے ہیں کہ رخصت حاصل کر نا ہمار حق ہے لیکن ان کے رخصت لینے کے سبب طلباء کی تعلیم حددرجہ متا ثر ہورہی ہے چو نکہ اسکول میں تین اساتذہ موجود ہیں جس میں مکمل پا نچ جماعتیں ہیں جس کو دو یا ایک ٹیچر تعلیم دینا انتہائی مشکل ہے جس کے سبب اولیائے طلباء انگلش میڈیم خانگی اسکولوں میں بچوں کا داخلہ دلوارہے ہیں اور اردو میڈیم سرکاری مدارس میں طلباء کی تعداد کم ہو تی جارہی ہے اسی طرح چلتا رہا تو اردو میڈم اسکول مکمل برخواست ہو سکتے ہیں محمد نظیر احمد ایس ایم سی چیر مین نے بتایا کہ قصاب گلی ایک پسماندہ علاقہ ہے اس علاقہ میں مزدور پیشہ غریب افراد رہتے ہیں انہی کے بچہ ان سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کر تے ہیں تلنگانہ گور نمنٹ اساتذہ کو بہتر سہولت کے ساتھ بہترتنخواہ دیتی ہے تا کہ وہ غریب بچوں کو معیاری تعلیم دیں مگر ہمارے اردومیڈیم اسکولس کا حال بہت برا ہے اردو کو چاہنے والے ہی اردو کے ساتھ دھو کا کر رہے ہیں اس تعلق سے متعلقہ ایم ای او ، اور ڈی ای او نرمل کو بھی اطلاع دی گئی اگر اس کے بعد بھی ایسے ہی حالات اسکول کے رہینگے تو اسکول کمیٹی خاموش نہیں رہے گی ہا ئیر ایجو کیشن منسٹر و ڈاریکٹر اسکول ایجو کیشن کو بھی اس تعلق سے تحر یری شکایت بہت جلد کر نے کی تیاری کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ ہماری قوم دن بدن تعلیم میں ایس سی ، ایس ٹی سے کمتر ہو تے جارہے ہیں ایسے میں ہمارے مسلم نوجوان نوکریاں حاصل کر نے قبل اردو کی ترقی اور اردو پوسٹوں کی بھرتی کے تعلق سے نعرے لگاتے ہیں مگر جب گور نمنٹ ان کو اردو کے اسکول میں تقرر کر تی ہے تو وہ اپنی ہی قوم کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں تو ایسے افراد کو بخشا نہیں جائے گا ضرور اسکول کمیٹی اس تعلق سے متعلقہ ایم ایل اے سے بھی نمائندگی کر یگی۔ اسکولی طلباء نے اسا تذہ کے خلاف ڈاون ڈاون کے نعرے بھی لگائے۔ واضح رہے کہ مدہول منڈل میں بھی کئی اسکولس ہیں جہاں پر اسا تذہ وقت پر حاضر نہیں ہو تے اور بعض اسکولس ایسے ہیں جہاں پر کثیر تعداد میں طلباء وطالبات ہو نے کے باوجود اساتذہ کی قلت ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT