Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مدہول ایس بی آئی بینک منیجر کے رویہ سے عوام کو مشکلات

مدہول ایس بی آئی بینک منیجر کے رویہ سے عوام کو مشکلات

سیکوریٹی گارڈ کے خاتون کو ڈھکیلنے سے ہاتھ میںفریکچر‘ مقامی عوام کا زبردست احتجاج

مدہول /28 مئی ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز )مرکزی حکو مت نوٹ بندی کے فیصلے کے بعد اس بات کا اعلان کیا تھا کہ 50 دن  میں عوام کو راحت فراہم ہو گی لیکن آج کئی ماہ کے بعد بھی عوام کو بنک میں قطاروں میںکھڑے ہوکر خود کی رقم حاصل کر نے کیلئے گھنٹوں قطاروں میں کھڑے رہنا پڑرہا ہے اس کے  باوجود 4 ہزار روپئے بنک کی جا نب سے دئیے جا تے ہیں جس کے سبب قطاروں میں کوئی کمی واقع نہیں ہورہی ہے بنک عہدیداورں کی جا نب سے نوکیاش بورڈ نصب کیا جارہا ہے قطاروں میں کھڑے رہنے کے باوجود عوام مایوسی کی حالت میں گھر واپس ہور ہے ہیں مدہول ایس بی آئی بنک مینجر کا رویہ عوام کے ساتھ غیر اخلاقی ہے جس کی وجہ سے عوام کو مزید مشکلات کا سا منا کر نا پڑر ہا ہے  دوروز قبل ایک خاتون ارملا زوجہ گو وند کو سیکوریٹی گارڈ نے بے دردی سے سیٹرھیوں سے ڈھکیل دیا جس کی وجہ سے مذکورہ خاتون سیڑھیوں سے گر کر بے ہوش ہو گئی پولیس کی گاڑی میں مذکورہ خاتون کو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ایک ہا تھ میں فریکچر بتایا اس واقع پر مدہول کی عوام نے براہمی کا اظہار کر تے ہوئے احتجاج پر اتر آئے تھے  اس بات کی اطلاع سب انسپکٹر مدہول سرنیواس ، سرکل انسپکٹر راگھو پتی اور دیگر عوام اور قائدین کو ملی و ہ مقام حادثہ پہنچے عوام نے بنک کے اعلی عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ ہے اے ٹی ایم کو کارکرد بنائیں کیو نکہ آنے والا خریف کا مہینہ ہے کسانوں کو رقم کی اشد ضرورت ہوتی ہے نیز رمضان المبارک کے پیش نظر اے ٹی ایم اور بنک میں رقم مہیا کرائیں بعد مدہول کے سیاسی لیڈرس کے سمجھانے کے بعد حالات کو قابو میں کیا گیا لوگوں کو سمجھا کر بنک کے پاس سے روانہ کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT